مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار ڈیلی سٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں، لیکن شمالی کوریا نے ان پابندیوں کو جنگ کا کھلا اعلان قرار دیتے ہوئے امریکہ کو خوفناک انجام کے لئے تیار ہو جانے کی دھمکی دے دی ہے۔ امریکی پابندیوں کے بعد امریکہ میں شمالی کوریا کے تمام اثاثہ جات اور جائیدادیں منجمد کردی گئی ہیں ۔ امریکی الزامات میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریائی حکومت نے 80 ہزار سے 1لاکھ 20ہزار افراد کو سیاسی مخالفت اور بے بنیاد الزامات کی بناءپر قید کررکھا ہے جبکہ اس ملک کے لاکھوں عوام اپنی ہی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹم بم کے کامیاب تجربات کا اعلان بارہا کیا جاچکا ہے جبکہ حال ہی میں صدر کم جونگ ان ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر امریکہ کو دی جانے والی شمالی کوریا کی دھمکی حقیقی خطرے کا روپ بھی دھار سکتی ہے۔
امریکہ نے شمالی کوریا پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں، لیکن شمالی کوریا نے ان پابندیوں کو جنگ کا کھلا اعلان قرار دیتے ہوئے امریکہ کو خوفناک انجام کے لئے تیار ہو جانے کی دھمکی دے دی ہے۔
News ID 1865342
آپ کا تبصرہ